ابنا: پاکستاني حکام کے مطابق منگل کي رات کو افغانستان کي سرحد پر ڈرون طيارے کے ايک حملے ميں چار لوگ مارے گئے -
ميرانشاہ سے فرانس پريس کي رپورٹ کے مطابق حکام نے بتايا ہے کہ وزيرستان کے ميرانشاہ ميں ڈرون طيارے سے دو راکٹ فائر کئے گئے سلالہ چک پر پاکستاني فوجيوں پر امريکا اور نيٹو کے حملے کے بعد جس ميں پچيس سے زائد پاکستاني فوجي مارے گئے تھے يہ پہلا ڈرون حملہ تھا پاکستان ميں اس وقت امريکا کے تئيں شديد غم وغصہ پايا جارہا ہے اور ڈرون حملوں کا دوبارہ شروع ہونا امريکا کے خلاف جذبات کو اور زيادہ ہوادے سکتا ہے-........
/169